قلعہ لاہور تک ملی نغموں کی گونج، دہلی گیٹ سے رکشہ پریڈ نے دل جیت لیے

07:21 PM, 13 Aug, 2025

لاہور: والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے زیر اہتمام یومِ آزادی کے موقع پر 13 اگست کو رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔

تقریبات کا آغاز دہلی دروازہ لاہور سے شاندار "رنگیلا رکشہ پریڈ" سے ہوا، جو لبرٹی چوک، قذافی اسٹیڈیم، گلبرگ اور شالیمار چوک سے ہوتی ہوئی تاریخی قلعہ لاہور پر اختتام پذیر ہوئی۔ ملی نغموں اور ڈھول کی تھاپ نے شرکاء کا جوش بڑھایا اور عوام کا دل موہ لیا۔

اس موقع پر وزیر خان چوک میں "آرٹس اینڈ کرافٹس فیسٹیول" کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں فن پاروں کی نمائش، مصوری، خطاطی اور فیس پینٹنگ جیسی دلچسپ سرگرمیاں شامل تھیں۔ شہریوں نے ان تقریبات کو سراہا اور قومی جذبے کے ساتھ جشن آزادی کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔

سرخی کی تجاویز:

مزیدخبریں