لاہور:لاہور میں سموگ کے ساتھ دھند کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دھند کی وجہ سے موٹروے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث حادثات کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔
فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث لاہور آج پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، جبکہ سموگ اور دھند کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔