فضائی آلودگی خطرناک حدوں کو چھونے لگی، شہریوں کے لیے ہیلتھ الرٹ

10:10 AM, 13 Dec, 2025

لاہور:ملک کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فیصل آباد 671 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ ملک کا سب سے آلودہ شہر قرار دیا گیا ہے۔

لاہور 317 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ پشاور میں آلودگی کی شرح 300 اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی۔ گوجرانوالہ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 289 رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق آلودہ فضا سانس، آنکھوں اور دل کے امراض میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں