لاہور:لاہور میں بسنت کو محفوظ اور منظم انداز میں منانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں اے سیز کی سربراہی میں خصوصی انفورسمنٹ سکواڈ تشکیل دیا جائے گا جو بسنت کے دوران کسی بھی وقت گوداموں اور سامان کی چیکنگ کر سکے گا۔
رجسٹرڈ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز بھی ان سکواڈز کا حصہ ہوں گی تاکہ پرواز اور سامان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ حکام نے کہا ہے کہ شیڈول ون کی خلاف ورزی کرنے پر فوری رجسٹریشن کینسل کر دی جائے گی اور قانونی کارروائی کی جائے گی، تاکہ بسنت کے دوران حادثات اور دیگر ناخوشگوار حالات سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔