’’ستھرا پنجاب‘‘ ماڈل برمنگھم میں صفائی کے مسائل حل کرنے میں کامیاب

01:20 PM, 13 Dec, 2025

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ’’ستھرا پنجاب پروگرام‘‘ کو برمنگھم، برطانیہ میں بھی اپنا رول ماڈل بنایا گیا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، برمنگھم کے رضاکار گروپ نے پہلی بار صفائی کے لیے پنجاب سے رہنمائی حاصل کی۔

شہر میں ابلتے کوڑے دان اور ہڑتالوں کے مسائل کے حل میں ’’ستھرا پنجاب‘‘ ماڈل مؤثر ثابت ہوا۔ ستھرا پنجاب کے ماہرین اور برمنگھم کے رضاکاروں کی ڈیجیٹل شراکت داری نے صفائی کے روایتی مفروضے بدل دیے اور شہر میں صفائی کے جدید اور مؤثر اقدامات کو ممکن بنایا۔

مزیدخبریں