: پنجاب کے 90 سرکاری سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، لاہور کے 5 سکول بھی شامل

04:06 PM, 13 Dec, 2025

لاہور: پنجاب بھر کے مختلف اضلاع کے 90 سرکاری سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں 23 اضلاع کے سکولوں کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اس اقدام کے تحت پرائمری سکولوں کو ایلیمنٹری سکولوں میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ طلبہ کی تعلیم کے معیار میں بہتری لائی جا سکے۔ لاہور کے 5 سکول بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے اس حوالے سے محکمہ خزانہ کو مراسلہ بھیج دیا ہے تاکہ مالی و انتظامی اقدامات مکمل کیے جا سکیں۔

مزیدخبریں