لاہور: لاہور کے علاقے روکو روہی رائیونڈ مانگا روڈ پر ایک ٹریفک حادثے میں دو بائیک سوار موقع پر جاں بحق ہو گئے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 18 سالہ شعبان اور 21 سالہ یوسف کے طور پر کی گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بائیک تیز رفتاری کے باعث سلپ ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرائی۔لاشیں پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں۔