: لاہور میں فوڈ فراڈ مافیا کے خلاف کارروائی، ناقص مربہ اور سبزیاں تلف

04:11 PM, 13 Dec, 2025

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی عاصم جاوید کے حکم پر لاہور میں فوڈ فراڈ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور کی قیادت میں فیلڈ آپریشن کے دوران ناقص مربہ، گاجر، آملہ اور ہریڑ کی بڑی مقدار برآمد کر کے تلف کر دی گئی۔

کارروائی کے دوران مربہ تیار کرنے والے یونٹ کو بند کر دیا گیا اور مقدمہ درج کیا گیا۔ تلف شدہ اشیاء میں 36 ہزار کلو مربہ، گل سڑی سبزیاں اور کیمیکلز شامل تھے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ تلف شدہ مربہ جات کی مالیت تقریبا 1 کروڑ 80 لاکھ روپے تھی۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ یونٹ میں کیڑے اور فنگس زدہ پھلوں سے مربہ تیار کیا جا رہا تھا، جبکہ ہریڑ، گاجر اور آملہ کی رنگت سیاہ اور کیڑے لگے ہوئے تھے۔

مزیدخبریں