اوکاڑہ : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا اور موجودہ سیاسی نظام کا استحکام صدر آصف علی زرداری کی مفاہمتی سیاست کا مرہونِ منت ہے۔ اوکاڑہ کے دورے کے موقع پر پارٹی کارکنوں اور عوام کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے موجودہ حکومتی اتحاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
گورنر پنجاب نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ موجودہ جمہوری نظام صرف صدر زرداری کی بصیرت اور "مفاہمت" کے فارمولے کی بدولت کامیابی سے چل رہا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ کسی سیاسی مصلحت کے تحت نہیں بلکہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے کیا گیا۔
گورنر پنجاب کی آمد پر اوکاڑہ کی فضا نعروں سے گونج اٹھی ۔پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور جیالوں نے اپنے قائد کا والہانہ استقبال کیا اور شہر بھر میں جشن کا سماں رہا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے گورنر کے قافلے پر پھول نچھاور کیے اور پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
’ن لیگ سے اتحاد صرف ملک کے لیے کیا‘: گورنر پنجاب کا اوکاڑہ میں جیالوں سے خطاب
04:21 PM, 13 Feb, 2026