لاہور: پاکستان کی سیاست کا ایک معتبر نام، مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سابق ترجمان اور سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سید زعیم قادری خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی موت حرکتِ قلب بند ہونے (ہارٹ اٹیک) کے باعث ہوئی۔
سید زعیم قادری گزشتہ کچھ وقت سے علیل تھے اور لاہور کے علاقے ڈیفنس کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ انہیں شدید ہارٹ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
زعیم قادری طویل عرصہ مسلم لیگ (ن) سے وابستہ رہے اور پنجاب کی سیاست میں ایک زیرک اور متحرک سیاستدان کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔
سابق ایم پی اے اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سابق ترجمان سید زعیم قادری انتقال کر گئے
04:29 PM, 13 Feb, 2026