لاہور : ہوا کے کم دباؤ کے باعث لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 234 ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صوبائی انتظامیہ نے سموگ کے تدارک کے لیے اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت سموگ کے ذرائع کی نشاندہی کے لیے جدید ترین ذرائع استعمال کر رہی ہے، رئیل ٹائم ڈیٹا: آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) اور رئیل ٹائم ڈیٹا کے ذریعے آلودگی پھیلانے والے یونٹس کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ان مقامات کی فوری شناخت کی جاتی ہے جہاں سے زہریلا دھواں خارج ہو رہا ہو۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان کے تحت تمام متعلقہ ادارے فیلڈ میں متحرک ہیں۔ اینٹوں کے بھٹوں اور صنعتی یونٹس پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ سڑکوں پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہے۔ سخت نگرانی اور حکومتی عزم کی وجہ سے ماحولیاتی اشاریوں میں بہتری کے آثار نمایاں ہوئے ہیں۔
لاہور کا اے کیو آئی 234 ریکارڈ: سموگ کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی، اے آئی ٹیکنالوجی سے مانیٹرنگ شروع
04:31 PM, 13 Feb, 2026