’’کلینک آن ویلز‘‘ پروگرام، فیلڈ موبائل ہیلتھ یونٹس اور دیہی ایمبولینس سروسز کو نجی شعبے کے زیر انتظام چلانے کا فیصلہ 

12:10 PM, 13 Jan, 2026

لاہور: پنجاب حکومت نے اپنے ’’کلینک آن ویلز‘‘ پروگرام، فیلڈ موبائل ہیلتھ یونٹس اور دیہی ایمبولینس سروسز کو نجی شعبے کے زیر انتظام چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی محکمہ صحت نے منصوبوں کی انتظامی اور عملی ذمہ داریاں نجی کنٹریکٹرز کو سونپنے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔

نجی کمپنیوں سے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 جنوری مقرر کی گئی ہے، اور اس حوالے سے متعلقہ اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔

منصوبے کے تحت 791 کلینک آن ویلز یونٹس، 590 دیہی ایمبولینسز اور 111 فیلڈ موبائل ہیلتھ یونٹس نجی شعبے کے زیر انتظام کام کریں گے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد صحت کی سہولیات کی فراہمی میں معیار، شفافیت اور استعداد کو بہتر بنانا اور دیہی علاقوں تک بنیادی طبی خدمات کی رسائی کو بڑھانا ہے۔

مزیدخبریں