لاہور: لاہور چڑیا گھر اب رات کے اوقات میں بھی کھولا جائے گا تاکہ شہری شام اور رات کے وقت تفریح اور جانوروں کی سیر سے فائدہ اٹھا سکیں۔
اس مقصد کے لیے چڑیا گھر میں جدید روشنیوں کا انتظام کیا جائے گا، جس سے شہری نہ صرف رات کی سیر سے لطف اندوز ہوں گے بلکہ شیر، ٹائیگر، بندر اور دیگر جانوروں کو بھی قریب سے دیکھ سکیں گے۔اس اقدام کا مقصد شہریوں کو تفریح کے ساتھ جانوروں کے تحفظ اور تعلیم کی اہمیت سے بھی روشناس کرانا ہے۔