وزیراعلیٰ مریم نواز کا کاشتکاروں کے لیے خصوصی اقدام، آلو اور کینو کی ایکسپورٹ میں آسانی

06:03 PM, 13 Jan, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آلو اور کینو کے کاشتکاروں کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں تاکہ فصلوں کی برآمدات میں آسانی پیدا کی جا سکے۔
نمائندہ  لاہور رنگ  وقاص غوری کے مطا بق وفاقی حکومت نے متبادل راستوں کے ذریعے آلو اور کینو کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی ہے، جبکہ حکومت پنجاب نے وفاق سے درخواست کی ہے کہ اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی جائے۔

ڈپٹی وزیراعظم کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے متعلقہ وزراتوں اور سٹیک ہولڈرز کو نمائندگی دینے کی استدعا کی ہے تاکہ ایک مربوط حکمت عملی کے تحت برآمدات کو فروغ دیا جا سکے۔

مزیدخبریں