لاہور: صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیئرمین بورڈ و سابق چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید کی زیر صدارت نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا 11 واں بورڈ آف گورنرز اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا اور تمام نکات کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ اجلاس میں انسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی، پالیسیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔