لاہور ہائیکورٹ نے امیر فتح کی عبوری ضمانت منظور کر لی

06:07 PM, 13 Jan, 2026

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے مقدمے میں امیر فتح کی عبوری ضمانت 22 جنوری تک منظور کر لی۔

عدالت کے جسٹس امجد رفیق نے درخواست ضمانت پر سماعت کی اور پولیس کو امیر فتح کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دیا۔ عدالت نے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

عدالت نے امیر فتح کو ہدایت کی کہ وہ ضمانت کے طور پر ایک لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرائیں۔ امیر فتح نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر یہ درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔

مزیدخبریں