پنجاب بجٹ 16 جون کو پیش کیے جانے کا امکان، مختلف محکموں کی ترقیاتی تجاویز سامنے آ گئیں

01:37 PM, 13 Jun, 2026

لاہور:پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 16 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس کے لیے مختلف صوبائی محکموں نے اپنی بجٹ تجاویز تیار کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت نے ترقیاتی مد میں 5 ارب 9 کروڑ 93 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے، جس کا مقصد زرعی منصوبوں اور پیداوار میں بہتری لانا بتایا جا رہا ہے۔

اسی طرح محکمہ توانائی نے آئندہ مالی سال کے لیے 6 ارب 8 کروڑ 59 لاکھ روپے کے فنڈز کی تجویز پیش کی ہے، جو توانائی کے جاری اور نئے منصوبوں پر خرچ کیے جانے کی توقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف نے بھی 7 ارب 10 کروڑ 90 لاکھ روپے کی ترقیاتی رقم مانگی ہے، جو جنگلات کے تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کے منصوبوں پر خرچ ہو سکتی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق تمام تجاویز کو بجٹ سازی کے عمل میں زیر غور لایا جا رہا ہے، جبکہ حتمی منظوری آئندہ صوبائی بجٹ میں دی جائے گی۔

مزیدخبریں