لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لائیو سٹاک سیکٹر کی بہتری کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے ڈیری سپلائی چین سپورٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق اس منصوبے پر مجموعی طور پر 2 ارب 2 کروڑ 89 لاکھ روپے لاگت آئے گی، جبکہ اسے 12 ماہ میں مکمل کیا جائے گا اور تکمیل کی آخری تاریخ جون 2027 مقرر کی گئی ہے۔
منصوبے کا مقصد صوبے بھر میں ڈیری فارمز کی میکانائزیشن کے ذریعے دودھ کی پیداوار میں اضافہ کرنا اور فارمز کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ اس اقدام سے ڈیری سیکٹر میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔
حکام کے مطابق یہ منصوبہ پنجاب میں لائیو اسٹاک کی ویلیو چین کو مضبوط بنانے اور دیہی معیشت کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔