گجومتہ: تیز رفتاری نے ایک اور جان لے لی، ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے نوجوان جاں بحق

08:38 PM, 13 Mar, 2026

لاہور : گجومتہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے ایک ہولناک حادثے نے 30 سالہ نوجوان کی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ بے قابو ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ 30 سالہ نوجوان ڈرائیور، جس کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی ہے، وزنی گاڑی کے نیچے دب گیا۔
 اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور بھاری مشینری کی مدد سے گاڑی کو ہٹا کر رضوان کو نکالا۔ بدقسمتی سے رضوان شدید چوٹوں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو چکا تھا۔ ریسکیو حکام نے ضابطے کی کارروائی کے بعد میت کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ہے، جو حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

مزیدخبریں