عوامی الرٹ: ای چالان کے نام پر بڑا فراڈ، سیف سٹی اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کر دیا

08:45 PM, 13 Mar, 2026

لاہور : پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے شہریوں کو ای چالان کے نام پر موصول ہونے والے جعلی ایس ایم ایس (SMS) سے ہوشیار رہنے کی سخت ہدایت جاری کر دی ہے۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق جعل ساز گروہ شہریوں کو گمراہ کر کے مالی نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔
سیف سٹی اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کو دھوکہ دہی سے بچنے کے لیے درج ذیل نکات کا خیال رکھنا چاہیے۔ای چالان کا میسج صرف اور صرف شارٹ کوڈ "9915" سے بھیجا جاتا ہے۔ کسی عام موبائل نمبر سے آنے والا میسج جعلی ہے۔ کسی بھی نامعلوم یا مشکوک لنک پر ہرگز کلک نہ کریں، یہ آپ کے فون کا ڈیٹا ہیک کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔ سیف سٹی اتھارٹی کبھی بھی کسی شہری سے فون یا میسج پر ان کی بینک تفصیلات، پن کوڈ یا او ٹی پی (OTP) طلب نہیں کرتی۔

مزیدخبریں