لاہور : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران گفتگو گورنر پنجاب نے پارٹی کے منشور اور عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے درج ذیل باتیں کہیں۔ سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ ہم نے گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے ہیں اور اسے صحیح معنوں میں عوامی فلاح و بہبود کا مرکز بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے غریبوں، مزدوروں اور عام آدمی کی ترجمان رہی ہے اور ہم عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔گورنر پنجاب نے پرعزم انداز میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے متحد ہیں اور ہم ووٹ کی طاقت سے آئندہ الیکشن میں بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنا کر دم لیں گے۔
گورنر ہاؤس عوامی فلاح کا مرکز بن چکا ہے، اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر
08:50 PM, 13 Mar, 2026