محنت کشوں کا خواب سچ ہو گیا: وزیراعلیٰ پنجاب کا مزدوروں کو مفت گھروں کی فراہمی کا تاریخی اقدام

08:06 PM, 13 May, 2026

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک بڑے مشن کا آغاز کرتے ہوئے لاہور میں رہائشی فلیٹس کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کر دیے ہیں۔ اس تقریب کا مقصد معاشرے کے اس طبقے کو معاشی تحفظ فراہم کرنا ہے جو برسوں سے کرائے کے گھروں میں زندگی گزارنے پر مجبور تھے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ حکومت نے ہر فلیٹ کی تعمیر پر 35 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں، لیکن اپنی "مزدور دوست" پالیسی کے تحت یہ تمام فلیٹس مستحقین کو مفت دیے جا رہے ہیں۔    پہلے مرحلے کا آغاز: 720 فلیٹس کی تقسیم مکمل،    ٹیکسلا پراجیکٹ 500 مزید گھروں کی تیاری آخری مراحل میں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے محض 15 ماہ کے قلیل عرصے میں 1 لاکھ خاندانوں کو چھت فراہم کر کے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور درمیانے طبقے کے لیے اپنا گھر ایک نعمت سے کم نہیں، خاص طور پر اس دور میں جب مہنگائی نے تعمیرات کو عام آدمی کی پہنچ سے دور کر دیا ہے۔
تقریب کے دوران وزیراعلیٰ نے دیگر اہم اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔مزدوروں کی امداد کے لیے 40 ارب روپے مختص کیے گئے۔ صفائی کے اس ماڈل کو اب پورے صوبے میں نافذ کر کے اسے عالمی سطح پر متعارف کروایا جا رہا ہے۔
مریم نواز نے خطاب کے آخر میں کہا کہ  مزدور کی خوشحالی ہی پنجاب کی خوشحالی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت مزدوروں کے مسائل کے حل اور انہیں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں رہے گی۔

مزیدخبریں