لاہور: لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں پولیس نے ایک دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو بدر سٹریٹ قبرستان سے گرفتار کیا گیا، جہاں انہیں ریکارڈ شدہ CCTV فوٹیج کی مدد سے پکڑا گیا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان موٹر سائیکل چوری کرتے ہیں۔
گڑھی شاہو پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔