وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گرین لاہور منصوبہ: شاہدرہ جی ٹی روڈ پر 3 سطحی شجرکاری مکمل

03:44 PM, 13 Nov, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیرِ اہتمام گرین لاہور منصوبے کے تحت شاہدرہ جی ٹی روڈ پر 3 سطحی شجرکاری مکمل کر لی گئی ہے۔

ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور کے مطابق 1.3 کلومیٹر لمبے اس حصے کے اطراف میں مجموعی طور پر 5,500 درخت لگائے گئے ہیں۔ ان میں 15 فٹ لمبائی کے 1,000 درخت، 8 سے 10 فٹ لمبائی کے 1,500 درخت اور 4 سے 6 فٹ لمبائی کے 3,000 درخت شامل ہیں۔

لگائے گئے درختوں میں سکھ چین، کچنار، فائیکس، اشوک، مولسری، پلکان اور بوہری شامل ہیں۔ 3 سطحی شجرکاری سے داخلی راستے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے اور اس مہم کا مقصد لاہور کو سموگ فری اور خوبصورت بنانا ہے۔

پی ایچ اے کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ عملی کوشش شہری ماحول کو خوشگوار بنانے اور فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

مزیدخبریں