لاہور: ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی زیر صدارت عوامی شکایات کے حل کے لیے براہِ راست سماعتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سماعت کے دوران شہریوں نے بدعنوانی، انسانی سمگلنگ، امیگریشن اور مالیاتی فراڈ سے متعلق شکایات پیش کیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے شکایت کنندگان کی بات غور سے سنی اور ان کی شکایات کے فوری ازالے کی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع کے مطابق متعدد شکایات پر موقع پر ہی ابتدائی احکامات جاری کیے گئے اور متعلقہ محکموں کو کارروائی کی ہدایات دی گئی ہیں۔