لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے برطانیہ سے آئے اوورسیز پاکستانیوں اور سکھ برادری کے وفد نے ملاقات کی۔
وفد میں جوگا سنگھ، مان سنگھ سنگھرا، رضوان بٹ، ملک اویس، رضوانہ سندھو، اکرم جٹ اور امان کھوکھر شامل تھے۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات اور کمیونٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد نے گورنر پنجاب کی جانب سے بہترین مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔