لاہور ہائیکورٹ: سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر بغیر سٹیکر گاڑیوں کا داخلہ بند

03:52 PM, 13 Nov, 2025

لاہور: لاہور ہائیکورٹ بار نے سکیورٹی خدشات اور حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیشِ نظر احاطے میں بغیر سٹیکر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ہائیکورٹ کے جی پی او گیٹ اور چرچ گیٹ سے اب صرف وہی گاڑیاں داخل ہو سکیں گی جن پر متعلقہ سٹیکر موجود ہو۔ یہ اقدام ہائیکورٹ کی سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے اور غیر ضروری خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں