وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں فلڈ سروے کا سب سے بڑا منصوبہ جاری

03:11 PM, 13 Oct, 2025

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 2200 سے زائد سروے ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

اب تک متاثرہ علاقوں کا 43 فیصد سروے مکمل ہو چکا ہے، اور 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد متاثرین کی تفصیلات جمع کی جا چکی ہیں۔سروے ٹیموں نے مجموعی طور پر 8 لاکھ 91 ہزار ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کی نشاندہی کی ہے۔

مزیدخبریں