لاہور میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

03:13 PM, 13 Oct, 2025

لاہور:لاہور کے علاقے سمن آباد ہسپتال میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ عدیل تصور اور وزیر اعلیٰ کی فوکل پرسن عظمیٰ کاردار نے مہم کا آغاز کیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے میاں میر ہسپتال میں بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کی ابتدا کی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سات روزہ مہم کے دوران لاہور کی تمام 274 یونین کونسلز میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
یہ مہم 13 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں