لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پاکستانی فوج کی جانب سے افغان فورسز کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے پوری دنیا میں پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی غیرت مند پالیسیوں کی بدولت گرین پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا ہے اور دنیا میں پاکستانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی پاک فوج کے ساتھ ہے، اور پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن کا خواہاں ہے مگر اپنی سلامتی اور خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم خان کا پاک فوج کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین
03:17 PM, 13 Oct, 2025