پنجاب اسمبلی میں مقامی حکومت کا مسودہ قانون 2025 کی منظوری، اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود بل پاس

03:37 PM, 13 Oct, 2025

لاہور:پنجاب اسمبلی نے مقامی حکومت کے نئے مسودہ قانون 2025 کو منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد صوبے میں بلدیاتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ اپوزیشن نے قانون میں مختلف ترامیم پیش کیں جنہیں اسمبلی نے مسترد کر دیا۔

بل کی منظوری کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اور ایوان میں نعرے بازی کی گئی، تاہم قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے اپنے صدارتی فرائض انجام دیتے ہوئے بل کو منظور کرا لیا۔

یہ قانون پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوگا۔ اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود حکومت نے بل کو جلد از جلد منظور کروانے پر زور دیا۔

مزیدخبریں