لاہور کا فضائی معیار آج معتدل رہنے کا امکان، دوپہر میں بہتری متوقع

05:30 PM, 13 Oct, 2025

لاہور: صوبائی سموگ مانیٹرنگ و پیشگوئی نظام کے مطابق لاہور میں آج فضائی معیار مجموعی طور پر معتدل رہنے کا امکان ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 150 کے قریب رہے گا۔
نمائندہ لاہور رنگ اسامہ جہانگیر کے مطابق  محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ   دن بھر فضائی معیار میں معمولی اتار چڑھاؤ متوقع ہے، تاہم دوپہر 12 بجے سے 4 بجے کے درمیان آلودگی کی سطح میں واضح کمی آئے گی اور AQI 125 سے 130 تک گر سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ ہوا کی رفتار 4 سے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی، جو آلودگی کے ذرات کے بکھراؤ میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں