لاہور: پنجاب حکومت نے افٹرنون سکول پروگرام کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ منصوبے کے تحت ابتدائی سے ہائی لیول تک سکولز کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔
منصوبے میں 200 سکولز شامل ہیں جن پر 475.936 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔ ان میں سے 64 اسکول پائلٹ پروجیکٹ کے تحت، جبکہ 136 نئے اسکول اپ گریڈ کیے جائیں گے۔