کم عمر بچوں پر فیس بک اور ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

12:38 PM, 13 Sep, 2025


لاہور: فیس بک اور ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے کم عمر بچوں کے استعمال پر پابندی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔

درخواست ایڈووکیٹ رانا سکندر کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں حکومت پنجاب سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ بچے ان پلیٹ فارمز پر نامناسب مواد دیکھتے ہیں جس سے ان کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، لہٰذا ان پر عمر کی حد مقرر کر کے پابندی عائد کی جائے۔

مزیدخبریں