لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے تاریخی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ محکمہ داخلہ کی جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متاثرین تک کھانا اور ادویات پہنچا رہی ہے۔
یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ایمرجنسی ایئر لفٹ ڈرون سروس ہے، جو سول ڈیفنس پنجاب کے زیرِ انتظام سیلاب میں پھنسے افراد کو دور دراز علاقوں سے تلاش کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔