لاہور :لاہور میں سی سی ڈی (کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ) کی ٹیم پرانا راوی پل کے قریب ملزمان کی نشاندہی اور ریکوری کے لیے گئی، جہاں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ سی سی ڈی کی حراست سے تین ملزمان فرار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق، پولیس ٹیم جیسے ہی موقع پر پہنچی تو وہاں پہلے سے موجود ملزم زبیر نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں ایک ملزم مارا گیا، تاہم افراتفری کے دوران تین زیرِ حراست ملزمان فرار ہو گئے۔