والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کی دہلی گیٹ پر پرچم کشائی کی تقریب، وطن سے محبت کا اظہار

04:41 PM, 14 Aug, 2025

لاہور:یومِ آزادی کے موقع پر والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کی جانب سے دہلی گیٹ پر پرچم کشائی کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی لاہور اتھارٹی محترمہ ملیحہ رشید نے کی، جنہوں نے قومی پرچم بلند کیا۔

تقریب میں مقامی کمیونٹی کے افراد نے جوش و خروش سے شرکت کی، ملی نغمے گائے اور وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔ تاریخی مقام پر ہونے والی یہ تقریب جذبہ حب الوطنی کی علامت بنی رہی۔

مزیدخبریں