واہگہ بارڈر پر یومِ آزادی کی پروقار تقریب، فضائیں نعروں سے گونج اٹھیں

06:33 PM, 14 Aug, 2025

لاہور:78ویں یومِ آزادی کے موقع پر لاہور کے واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی اور روایتی تقریب منعقد ہوئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے، جب کہ شرکاء کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ فضا "پاکستان زندہ باد" کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔

اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا اور شہریوں نے پرچم تھامے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد تقریب میں شریک ہوئے۔

تقریب کا اختتام وطنِ عزیز کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ کیا گیا۔

مزیدخبریں