لاہور: ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی قتل، خود اعترافِ جرم

03:38 PM, 14 Dec, 2025

لاہور:لاہور میں ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے قتل کا سانحہ سامنے آیا، جس میں ملزم خود قاتل نکلا۔نمائندہ لاہور رنگ علی مرزا کا کہنا ہے کہ پولیس ذرائع کے مطابق عثمان حیدر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔

پولیس نے مقتولہ بیٹی کی لاش کاہنہ اور بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کر لی۔ ابتدائی طور پر ملزم نے دونوں کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ برکی میں درج کروائی تھی، تاہم بعد میں ڈی ایس پی نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

پولیس نے ملزم کی دوسری بیوی کو بھی شاملِ تفتیش کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ قتل کے محرکات اور دیگر ممکنہ پہلوؤں کا پتہ چلایا جا سکے۔

مزیدخبریں