لاہور: بسنت کے لیے رجسٹریشن فیس جاری، پتنگ ساز اور ٹریڈرز شامل

07:09 PM, 14 Dec, 2025

لاہور: ضلعی انتظامیہ نے ثقافتی میلے بسنت کے لیے رجسٹریشن فیس کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ بسنت 6، 7 اور 8 فروری کو منایا جائے گا۔

رجسٹریشن فیس کے مطابق ڈور اور پتنگ بنانے والے مینوفیکچررز کے لیے 1000 روپے، جبکہ ڈور اور پتنگ فروخت کرنے والے ٹریڈرز اور دکانداروں کے لیے بھی 1000 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی فیس 5000 روپے ہوگی۔

پتنگ سازوں اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن امکاناً 20 دسمبر سے شروع ہوگی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق پتنگ اور ڈور صرف باغبانپورہ اور موچی گیٹ میں فروخت کیے جا سکیں گے۔ رجسٹریشن کے لیے فارم اے استعمال ہوگا، جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے لیے فارم سی درکار ہوگا۔

بسنت نائٹ اور دن کے پروگرام 6، 7 اور 8 فروری کو منعقد ہوں گے، جس میں شہری بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔

مزیدخبریں