لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی ویزے کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
نمائندہ لاہور رنگ علی مرزا کے مطابق دو مسافر، منزہ شہزادی اور حسنین خالد، جو پرتگال جانے کی کوشش کر رہے تھے، آف لوڈ کر دیے گئے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق مسافروں کا تعلق گجرانوالہ سے ہے اور ان کے پاسپورٹس پر پرتگال کے جعلی سٹڈی ویزے چسپاں تھے۔ مسافروں نے یہ جعلی ویزے اقبال نامی ایجنٹ سے فی کس 35 لاکھ روپے کے عوض حاصل کیے تھے۔
ایف آئی اے حکام نے مزید کارروائی کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ ویزے کے جعلی ایجنٹ کا مکمل پتہ لگایا جا سکے۔