سیالکوٹ: ملک بھر کے نوجوان پہلوانوں کے درمیان ہونے والے جوڑ برابر ہو گئے۔ سیالکوٹ اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقدہ پہلی نیشنل چیف آف آرمی سٹاف (COAS) ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 اپنے تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی، جس میں گوجرانوالہ کے پہلوانوں نے میدان مار لیا۔چیمپئن شپ کے فائنل مقابلوں میں سخت مقابلوں کے بعد درج ذیل نتائج سامنے آئے۔
گوجرانوالہ کی ٹیم "شیر پنجاب" مجموعی طور پر پہلے نمبر پر رہی۔پشاور کی ٹیم "خیبر فائٹرز" نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی سطح پر انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگریز کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جسے کھیلوں کے حلقوں میں ٹیلنٹ کی نرسری تیار کرنے کے حوالے سے ایک عظیم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ (GOC) نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو میڈلز اور انعامات سے نوازا۔
سیالکوٹ کا سٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، جہاں ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل سطح کے نامور پہلوانوں نے بھی شرکت کی۔ عوام نے پاک فوج کے اس اقدام کو خوب سراہا اور نوجوان ریسلرز کی مہارت پر انہیں دل کھول کر داد دی۔ایونٹ میں شریک نوجوان ریسلرز نے عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہمیں فخر ہے کہ پاک فوج نے ہمیں اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لیے اتنا بڑا پلیٹ فارم مہیا کیا۔ ہمیں قوی امید ہے کہ یہاں سے ابھرنے والا ٹیلنٹ مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا جھنڈا بلند کرے گا۔یہ ایونٹ پاک فوج کے کھیلوں کے فروغ اور نوجوان نسل کی ترقی کے عزم کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے۔
سیالکوٹ میں پہلوانوں کا میلہ: پہلی نیشنل COAS ریسلنگ چیمپئن شپ "شیر پنجاب" کے نام
09:19 PM, 14 Feb, 2026