دھند نے پنجاب کے میدانی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ٹریفک نظام متاثر

09:14 AM, 14 Jan, 2026

لاہور:پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ خطرناک حد تک کم ہو گئی ہے جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔ دھند کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات کے تحت موٹروے پولیس نے مختلف سیکشنز پر موٹرویز کو بند کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق دھند کے باعث حادثات کے خدشات میں اضافہ ہو جاتا ہے، اسی لیے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب دھند کے باعث تعلیمی اداروں اور روزمرہ معمولات بھی متاثر ہونے لگے ہیں۔

مزیدخبریں