مریم نواز نے پنجاب میں 2 ارب 37 کروڑ کی لاگت سے 13 نئے کالجز بنانے کی منظوری دے دی

01:55 PM, 14 Jan, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے 13 نئے کالجز قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس پر کل لاگت 2 ارب 37 کروڑ روپے آئے گی۔

نئے کالجز لاہور، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، خانیوال، جڑانوالہ اور حافظ آباد میں بنائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سرگودھا، پتوکی، میلسی، بہاولپور، رحیم یار خان اور ننکانہ صاحب میں بھی نئے کالجز قائم کیے جائیں گے تاکہ صوبے کے مختلف علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع میں اضافہ کیا جا سکے۔

مزیدخبریں