ارفع کریم پنجاب کی ہر بیٹی کے لیے مثال ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  کاٹریبیوٹ

05:01 PM, 14 Jan, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دنیا کی سب سے کم عمر پاکستان کی مائیکروسافٹ ویئر پروفیشنل ارفَع کریم کی 14ویں برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ نو سال کی عمر میں دنیا کی سب سے کم عمر مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل بننے والی ارفع کریم پنجاب کی ہر بیٹی کے لیے مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارفع کریم پاکستان کی ہونہار اور ذہین ترین بیٹی تھیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ارفع کریم کی طرح پنجاب کے نوجوانوں اور نوجوان لڑکیوں کو آئی ٹی کے شعبے میں مواقع فراہم کرنے کے لیے نواز شریف آئی ٹی سٹی پروجیکٹ لانچ کیا گیا ہے، جہاں بہترین غیر ملکی اداروں کے کیمپس قائم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے پنجاب کی ہر بیٹی ارفع کریم بن سکتی ہے اور مائیکروسافٹ سرٹیفیکیشن کے شعبے میں اپنی قابلیت کو عروج تک لے جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں