لاہور میں مون سون بارش کا تیسرا سپیل، رم جھم کا سلسلہ جاری

10:11 AM, 14 Jul, 2025

لاہور: لاہور میں مون سون کا تیسرا سپیل شروع ہو گیا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں جیسے مال روڈ، جیل روڈ اور کینال روڈ پر بوندا باندی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی شہر میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہے گی۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ یہ مون سون سپیل 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے موسمی حالات خوشگوار رہیں گے۔

مزیدخبریں