اسلام آباد: عالمی خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ملک میں ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی راہ ہموار کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 دنوں میں پٹرول کی قیمت میں ساڑھے چھ روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے سے زائد اضافہ ہو سکتا ہے۔
اس کے برعکس مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کی تجویز ہے۔ اوگرا نے سمری وزیراعظم کو بھجوادی ہے اور منظوری کے بعد قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں عام شہریوں کے لیے زندگی مزید مہنگی ہو جائے گی۔