لاہور: سی سی ڈی کوتوالی کے اہلکاروں نے بادامی باغ بجلی گھر کے قریب ناکہ لگا رکھا تھا جہاں تین مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ تاہم، ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔
ہلاک ہونے والے کی شناخت عرفان مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔ سی سی ڈی حکام کے مطابق عرفان مسیح درجنوں سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ ہلاک ملزم کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید جرائم کی روک تھام کے لیے اس طرح کے ناکے لگانا جاری رکھا جائے گا تاکہ مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔