لاہور میں بارش کی صورتحال، نشتر ٹاؤن میں سب سے زیادہ 37 ملی میٹر بارش ریکارڈ

04:27 PM, 14 Jul, 2025

لاہور: واسا لاہور نے شہر میں ہونے والی حالیہ بارش کا تفصیلی ریکارڈ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق اب تک سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 37 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ شہر بھر میں اوسط بارش 19 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف علاقوں میں درج ذیل مقدار میں بارش ریکارڈ کی گئی

    جیل روڈ: 21.9 ملی میٹر

    ایئرپورٹ: 5 ملی میٹر

    واسا ہیڈ آفس گلبرگ: 20 ملی میٹر

    لکشمی چوک: 26 ملی میٹر

    اپر مال: 12 ملی میٹر

    مغلپورہ: 16 ملی میٹر

    تاجپورہ: 14 ملی میٹر

    چوک ناخدا: 22 ملی میٹر

    پانی والا تالاب: 32 ملی میٹر

    فرخ آباد: 17 ملی میٹر

    گلشن راوی: 17 ملی میٹر

    اقبال ٹاؤن: 23 ملی میٹر

    سمن آباد: 11 ملی میٹر

    جوہر ٹاؤن: 11 ملی میٹر

    قرطبہ چوک: 19 ملی میٹر

واسا حکام کے مطابق بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے عملہ متحرک ہے اور تمام پمپنگ سٹیشنز فعال یں۔

مزیدخبریں