لاہور کے شہریوں کے لیے خوشخبری: دو نئی بس روٹس کی منظوری

04:40 PM, 14 Jul, 2025

لاہور:محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے لاہور میں کینال روڈ پر ہیلو لائن بس سروس کے بعد دو مزید روٹس پر جدید بس سروسز شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نئے منصوبوں کے تحت بلیو لائن اور پرپل لائن بس سروسز متعارف کرائی جائیں گی۔

ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق بلیو لائن بس سروس کا روٹ ویلنشیا ٹاؤن سے بابو صابو چوک تک ہوگا جبکہ پرپل لائن کو ریلوے اسٹیشن سے لاہور ایئرپورٹ تک چلایا جائے گا۔ دونوں روٹس کے لیے کاغذی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے 
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بتایا کہ کینال روڈ پر کامیاب ہیلو لائن سروس کے بعد ان دونوں منصوبوں پر کام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں فنڈز کی کمی کے باعث یہ منصوبے آئندہ مالی سال کے دوران مکمل کیے جائیں گے۔

بلال اکبر خان نے مزید کہا کہ یہ منصوبے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو بہتر، سستی اور باعزت سفری سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اور قدم ہوں گے۔

مزیدخبریں